ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:سدھارتھ پی یو کالج میں قومی اہلیتی ٹسٹ  JEE ،IIT اور NEET کا ایک روزہ ورکشاپ

بھٹکل:سدھارتھ پی یو کالج میں قومی اہلیتی ٹسٹ  JEE ،IIT اور NEET کا ایک روزہ ورکشاپ

Tue, 03 Jan 2017 18:10:37    S.O. News Service

بھٹکل:3/جنوری  (ایس او نیوز) سدھارتھ پی یو کالج بھٹکل کے شعبہ سائنس کے طلبا کے لئے ایک روزہ قومی اہلیتی ٹسٹ جیسےJEE، NEET  (IIT) کے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔( NITK)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سورتکل کے سنئیر پروفیسر زورا گونڈا نے طلبا کو متعلقہ اہلیتی امتحانات کے تعلق سے مفصل جانکاری دی ۔ JEEکے فائنل امتحان کے ذریعے قومی سطح کے  سائنسی ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو، اسرو، فائڈ سائنس جیسی طلبا وظائف کے ساتھ امتحانات میں داخلہ لینے کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اسی طرح جی ای ای امتحان کے ذریعے مرکزی حکومت کے چند انٹی گریٹیڈ ڈگریاں اور پی ایچ ڈی تفویض کرنے والے اداروں کی معلومات دیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ دیہی علاقہ کے طلبا تعلیم میں بہتر ہونے کے باوجود جانکاری نہ ہونےکی وجہ سے قومی سطح کے اداروں میں داخلہ نہیں لے پانےپر افسوس کا اظہار کیا۔ اس کے بعد طلبا کے ساتھ گفتگو کے ذریعے ان کی ذہنی تربیت کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر موظف پروفیسر اور پروفیسر زور ا کے استاد ایم بی نائک، ٹرسٹ کے صدر کیپٹن کے آر نایک، پرنسپال ارچنا یو، کیمسٹری کے لکچرر ایم کے نایک وغیرہ موجود تھے۔


Share: